کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان نے کہاہے کہ شدید طوفانی ہواؤں کے باعث 132kVٹھل۔صحبت پور ٹرانسمیشن لائن کے ٹاورزکے مرمت وتنصیب اوربجلی بحالی کاکام ہنگامی بنیادوں پرجاری ہے اور توقع ہے کہ ٹاورزکی مرمت وتنصیب اور بحالی کاکام منگل کی شام تک مکمل کرلیاجائے گا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکوانجینئر شفقت علی نے صحبت پور کے صارفین کی مشکلات کومد نظررکھتے ہوئے کیسکو کے شعبہ گرڈ سسٹم آپریشن (جی ایس او) اور گرڈ سسٹم کنسٹرکشن کو مقررہ کام جلد مکمل کرنے کی ہدایات جار ی کیں بعدازں کیسکوٹیموں نے متعلقہ سائٹ پر سامان کی منتقلی کا عمل شروع کر کے اتوار کی صبح ہنگامی بنیادوں پرمرمت وبحالی کا کام شروع کر دیا۔سخت گرمی کے باوجود کیسکواسٹاف مرمت وبحالی کے کام میں مصروف عمل ہیں اور بروزمنگل شام تک مرمت وتنصیب اور بجلی بحالی کاکام مکمل کرلیاجائے گا۔کیسکونے سندھ کے علاقہ میں ٹاورز کے گرنے کی وجہ سے بجلی کی بندش پر صحبت پور گرڈ اسٹیشن سے منسلک متعلقہ صارفین سے معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔
صحبت پور ٹرانسمیشن لائن کے ٹاورزکے مرمت وتنصیب اوربجلی بحالی کاکام ہنگامی بنیادوں پرجاری ہے،انجینئر شفقت علی

ٹیگز:
انجینئر شفقت علی
