اوتھل(ڈیلی گرین گوادر)اوتھل شہر کو وسط میں قتل کی لرزہ خیز واردات،مین قومی شاہراہ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، قاتل فرار ہونے میں کامیاب،تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شب اوتھل شہر کو وسط میں مین قومی شاہراہ پر اوتھل تھانے سے چند فرلانگ دور زرعی ادویات کی دکان پر نامعلوم افراد جو کہ موٹر سائیکل پر آئے اور مین قومی شاہراہ پر قائم زرعی ادویات کی شاپ پر بیٹھے شخص پر فائرنگ کردی کی جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اور قاتل فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔مقتول کو فوری DHQ ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیاجہاں ان کی شناخت عدیل ارشد ولد محمد ارشد سکنہ مگسی کالونی اوتھل کے نام سے ہوئی ہے۔بتایا جاتا ہے۔ محمد ارشد اپنی دکان پر بیٹھا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے دکان گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔اور قاتل با آسانی فرار ہوگئے۔واضح رہے کہ نئے ایس ایچ او وحیدمگسی نے آج شام ہی چارج سنبھالا تھا۔اور وہ اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔پولیس کے مطابق سخت ناکہ بندی کردی گئی ہے اور پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں قاتل کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
اوتھل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ٹیگز:
اوتھل
