مچھ (ڈیلی گرین گوادر) مچھ کے قریب ٹکری چیک پوسٹ پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں موٹر سائیکل اور ویگو پک اپ گاڑی کے درمیان تصادم ہوا۔ حادثے کے نتیجے میں دو موٹر سائیکل سوار جان کی بازی ہار گئے۔دونوں جانبحق افراد کے پاس شناختی کارڈ نہ ہونے کے باعث ان کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ مچھ پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
مچھ،ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق

ٹیگز:
مچھ
