کیچ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع کیچ میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 43 افراد میں ڈینگی وائس کی تصدیق ہوگئی۔ محکمہ صحت کیچ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ضلع کے مختلف علاقوں میں ڈینگی کے کیسز مسلسل رپورٹ ہورہے ہیں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 303 افراد کی اسکریننگ کی گئی جن میں سے 43 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی جبکہ گزشتہ سات دنوں کے دوران 3621 افراد کی اسکریننگ کی گئی تھی جن میں سے 636 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، اس طرح روں سیزن کے دوران اب تک ضلع بھر میں 30 ہزار395 افراد کی ڈینگی کی تشخیص کے لئے اسکریننگ کی جاچکی ہے اور 6,254 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔
کیچ میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 43 افراد میں ڈینگی وائس کی تصدیق

ٹیگز:
کیچ
