لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) لورالائی پولیس کی کاروائی 8 سالہ بچی کیساتھ زنا کرنے والا ملزم ایک گھنٹے کے اندر گرفتار۔ تفصیلا ت کے مطابق ڈی آئی جی لورالائی رینج نذیر احمد کرد کی ہدایت پر ایس ایس پی محمد ظفر بزدار کی احکامات پر ایس ڈی پی او کلیم اللہ جلالزئی کے زیگرانی ایس ایچ او لورالائی محمد شریف موسخیل کے سربراہی میں سب انسپکٹر دلاور خان سب انسپکٹر انور جلالزئی اور پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے نواں کلی پٹھانکوٹ میں 8 سالہ بچی کے ساتھ زنا کرنے والا ملزم نعمت اللہ ولد سہراب خان قوم سلیمانخیل ساکن نواں کلی پٹھانکوٹ لورالائی کو ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا اور ملزم کیخلاف پولیس تھانہ لورالائی میں مقدمہ فرد نمبر 150/024 بجرم376، 364A درج کرلیا مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔
لورالائی، پولیس کی کاروائی 8 سالہ بچی کے ساتھ زنا کرنے والا ملزم گرفتار

ٹیگز:
لورالائی پولیس
