لاہور(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاسپورٹ بنوانے کے عمل کو مزید آسان بنایا جائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن پہنچ گئےلاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن پاسپورٹ آفس کی حالت یکسر بدل گئی، جس سے شہری بھی خوش دکھائی دیئے۔وفاقی وزیرداخلہ نے پاسپورٹ بنوانے کے لئے آئے شہریوں سے ملاقات کی، شہریوں نے وزیر داخلہ سے کہا کہ آپ کا بہت بہت شکریہ، 30 برس بعد گارڈن ٹاؤن کے رہائشیوں کی سنی گئی، قریبی گھر کے رہائشی میاں داد نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی وجہ سے ایجنٹ مافیا کا خاتمہ ہوا ، محلے دار بہت خوش ہیں۔محسن نقوی نے ڈپٹی ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس کوبزرگ شہری کا مسئلہ حل کرنے کے لئے ہدایات جاری کیں، وفاقی وزیرداخلہ نے انچارج پاسپورٹ آفس کو شہریوں کو مزید سہولتیں فراہم کرنے کے لئے بھی ہدایات دیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ گارڈن ٹاؤن پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلنے سے شہریوں کو بہت سہولت ملی ہے، رش بھی کم ہوا ہے اور شہریوں کے لئے انتظار کی زحمت بھی ختم ہوئی ہے، پاسپورٹ بنوانے کے عمل کو مزید آسان بنایا جائے گا۔
پاسپورٹ بنوانے کے عمل کو مزید آسان بنایا جائے گا،محسن نقوی

ٹیگز:
محسن نقوی
