کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علمااسلام کے رکن بلوچستان اسمبلی سابق وزیر اعلی چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے ویب سایٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس وقت بلوچ قوم چارسوچوں سے جدوجہد میں مصروف ہیں نمبر ایک ہم جیسے لوگ وفاق کے structure میں بلوچ قومی حقوق، حق حکمرانی،وصائل پہ دسترس نیا عمرانی معاہدہ نمبر دومکمل آزادی نمبر تین یہ طبقہ جو فوج کی حمایت سے اقتدار میں ہیں، دل میں اِن کی اکثریت فوج سے خوش نہیں لیکن مجبور ہیں نمبر چارنیوٹرل ہیں بلوچوں پہ فوج کشی فورا بند کی جائے ہمارے مسائل سیاسی ہیں ان کا حل بھی سیاسی عمل ہے،معاملات کو بہتر کرنے کے لیے سب سے پہلے لاپتہ افراد کے مسلہ کو حل کیا جاے اس کے بعد بلوچ قومی معاملات پر بلوچوں سے فوج گفت و شنید کرے کیونکہ باقی سب لوگ بے اختیار ہیں.
معاملات کو بہتر کرنے کیلئے سب سے پہلے لاپتہ افراد کے مسئلہ کو حل کیا جائے،نواب رئیسانی

ٹیگز:
نواب رئیسانی
