کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے نوجوان کو مایوسیوں سے نکالنے کے لئے سیاسی جماعتوں نے کردار ادا کرنا ہوگاتمام سیاسی جماعتوں کو نوجوانوں کے اعتماد کو بحال کرنے کے لئے متحد ہونا پڑے، بلوچستان میں خریدوفروخت عوامی نمائندگی کا پیمانہ ہے فکری و نظریاتی سیاست کو کوئی ختم نہیں کرسکتانوجوانوں کو بھڑکانے کی سیاست کا وقت نہیں،سیاسی جدوجہد کے ذریعے ہی ہم بلوچستان کو حقوق دلا سکتے ہیں، ہمیں جذبات سے نہیں بلکہ عقل و دانشمندی سے سیاسی جدوجہد کرنی ہوگی۔ یہ بات نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماؤں سردار کمال خان بنگلزئی،، اسلم بلوچ، میر رحمت صالح بلوچ، ڈاکٹر اسحاق بلوچ، خیر جان بلوچ، کلثوم نیاز، عطاء محمد بنگلزئی، شاہ ویز بزنجو، سردار جنگیز ساسلولی نے اتوار کو کوئٹہ میں نیشنل پارٹی کے رہنما محی الدین ساسولی کی برسی کے موقع پر تعزیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سردار کمال خان بنگلزئی نے کہا کہ نیشنل پارٹی تمام اقوام کی نمائندہ جماعت ہے جیئے بلوچ کی بجائے آج سے جیئے بلوچستان کا نعرہ لگائیں بلوچستان میں عوام کی امیدیں تمام ادروں سے اٹھ گئی ہیں امیدیں جب ختم ہو جائیں تو حالات خطرناک صورتحال اختیار کر جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان کو مایوسیوں سے نکالنے کے لئے سیاسی جماعتوں نے کردار ادا کرنا ہوگاتمام سیاسی جماعتوں کو نوجوانوں کے اعتماد کو بحال کرنے کے لئے متحد ہونا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل کی مالک صوبے کے نوجوان ہیں بندوق کی بجائے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت ہے ہم نے سیاسی میدان میں شعور کے ذریعے اپنے حقوق حاصل کرنے ہیں۔نیشنل پارٹی کی منزل نیشنل عوامی پارٹی ہے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اسلم بلوچ نے کہا کہ ہمارے اکابرین نے ہمیں بندوق کے ذریعے جدوجہد کرنے کا درس نہیں دیاہم جمہوری طریقے سے جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں طاقت سے بلوچستان کے مسائل حل نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ اپنے حقوق سے بے خبر نہیں بلوچستان اسمبلی میں کل اینٹی ٹیررسٹ بل لایا جارہا ہے بل میں سیکورٹی اداروں کو پولیس کے اختیارات دیئے جارہے ہیں اس بل کی نیشنل پارٹی بھرپور مخالفت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ اپنی سرزمین پر عزت کے ساتھ بیٹھا ہے بلوچ کو ایڈین ایجنٹ قرار دے کر نفرتوں میں اضافہ نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کسی زبان،مذہب یا قوم کی مخالف نہیں ہے۔ رکن اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ بلوچستان آج گھمبیر صورتحال سے دو چار ہے آج بلوچستان میں سیاسی جماعتیں اور کارکن مقابل قبول نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں خریدوفروخت عوامی نمائندگی کا پیمانہ ہے فکری و نظریاتی سیاست کو کوئی ختم نہیں کرسکتانوجوانوں کو بھڑکانے کی سیاست کا وقت نہیں۔رحمت بلوچ نے کہا کہ کچھ سیاسی جماعتیں نیشنل پارٹی کو ہدف تنقید بناکر اپنی دوکانداری نہ چمکائیں بلوچستان میں ٹرانسفر پوسٹنگ پر کرپشن کا بازار گرم ہے۔نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر اسحاق بلوچ نے کہا کہ مرکزی حکومت بلوچستان کے گیس رائلٹی کی مد میں سات سو ارب کی مقروض ہے بلوچستان سندھ اور پنجاب کے ٹیکسز پر نہیں چل رہابلوچستان قدرتی دولت سے مالا مال صوبہ ہے۔ رکن بلوچستان اسمبلی خیر جان بلوچ نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جدوجہد کے ذریعے ہی ہم بلوچستان کو حقوق دلا سکتے ہیں، ہمیں جذبات سے نہیں بلکہ عقل و دانشمندی سے سیاسی جدوجہد کرنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ فارم 47 کے ذریعے ہماری جدوجہد کو نہیں روکا جا سکتا، منظم و توانا آواز ہوگی تو دیکھیں گے کہ ہماری نشستیں کون چھینے گا، ہم اپنی سوچ اور نظریے کا ہمیشہ دفاع کرینگے۔ نیشنل پارٹی خواتین ونگ کی رہنما اور رکن بلوچستان اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کے لیے آواز بلند کی، ظلم و جبر کا شکار رہنے والے بلوچستان کے عوام کی آواز ہمیشہ بلند کرینگے، وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ پنجاب اور سندھ کے پیسے سے بلوچستان چلتا ہے، میں سرفراز بگٹی کو کہتی ہوں کہ بلوچستان سے پورا پاکستان چلتا ہے۔نیشنل پارٹی کے رہنما شاہ ویز بزنجو نے کہا کہ افسوس کہ وزیراعلی یہ کہتے ہیں بلوچستان سندھ اور پنجاب کے ٹیکسز پر چلتا ہے بلوچستان میں گیس کے ذخائر سے ملک کے چولہے جلتے رہے بلوچستان کے مسائل کو سنجیدگی سے لیا ہی نہیں گیافارم 47 والی اسمبلیاں صرف دستخطوں تک محدود ہے۔ بلوچستان کے فاصلے 78 سالوں کے ہیں فاصلوں کو کم کرنے کی ضرورت ہے
سیاسی جدوجہد کے ذریعے ہی ہم بلوچستان کو حقوق دلا سکتے ہیں ٗ نیشنل پارٹی

ٹیگز:
نیشنل پارٹی
