اسلام آباد/کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما سابق وزیراعلی بلوچستان چیف اف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نے خضدار دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس اندوہناک واقعہ کو جھالاوان کے امن کے خلاف ایک سازش قرار دیا انہوں نے خضدار پریس کلب کے صدر و جمیعت علما اسلام کے رہنما مولانا محمد صدیق مینگل اور دو سگے بھائیوں محمد وارث ساسولی محمد کریم ساسولی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہیکہ آج کے دن پوری دنیا میں صحافت کا عالمی دن منایا جارہا ہے مگر خضدار میں آج بھی صحافی خون میں لت پت ہے حکومت کی زمہ داری ہے کہ وہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کریں انہوں نے کہا کہ صحافت ایک مقدس جہاد ہے مگر ہمارے ہاں صحافی برادری عدم تحفظ کا شکارہیں آج یوم صحافت کے عالمی دن کے موقعے پر حضدار پریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق مینگل اور دو بے گناہ سگے بھائیوں کی بم دھماکہ میں شہادت نے میرے دل کو رنجیدہ کر دیا ہے ہم اس دلخراش واقعہ کی شدید الفاظوں میں مذمت کرتے ہیں مولانا محمد صدیق مینگل ایک کہنہ مشق صحافی تھے ان کی شہادت ناقابل تلافی نقصان ہے انہوں نے کہا بلوچستان کے مخدوش حالات میں صحافتی ذمہ داریاں انجام دینا ایک مشکل کام ہے مگر پھر بھی بلوچستان کے صحافی برادری نے جان ہتھیلی پر رکھ کر بلوچستان کے مسائل حالات اور واقعات کو نیشنل اور انٹرنیشنل میڈیا کا زینت بنانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں اس وقت بلوچستان کے صحافی عدم تحفظ کا شکار ہیں نواب ثنا اللہ خان زہری نے مولانا صدیق مینگل محمد وارث ساسولی ومحمد کریم ساسولی کی شہادت پر صحافی برادری اور شہدا کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے تمام شہدا کے درجات کی بلندی اور سو گوار خاندانوں کیلئے صبر جمیل کی دعا اور بم دھماکے میں زخمیوں کے لیے جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
مولانا محمد صدیق مینگل کہنہ مشق صحافی تھے،حکومت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرے،نواب زہری

ٹیگز:
نواب زہری
