گوادر (ڈیلی گرین گوادر) ایم پی اے گوادر میرحمل کلمتی کی سیکرٹری فشریز سے ملاقات، غیرقانونی ٹرالرنگ کی روک تھام،ماہیگیروں کے مسائل،ان کی فلاح و بہبود کیلئے کئے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال اور پَسنی فش ہاربر،ماہیگیرصحت کارڈ کا اجراء،مفت جال کی تقسیم سمیت فشرمین کالونی جِیوَنی سے متعلق جلد اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی۔تفصیلات کے مطابق ایم پی اے گوادر میرحمل کلمتی نے سیکرٹری فشریز سے ملاقات کی، ملاقات میں انہوں نے غیرقانونی ٹرالرنگ کی روک تھام،ماہیگیروں کے مسائل،ان کی فلاح و بہبود کیلئے کئے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی جِیوَنی اکرم حیات اور چیئرمین یوسی پانوان اظہر کلمتی بھی انکے ہمراہ تھے۔علاوہ ازیں ایم پی اے گوادر نے پَسنی فش ہاربر،ماہیگیروں کیلئے صحت کارڈ کا اجراء،مفت جال کی تقسیم سمیت فشرمین کالونی جِیوَنی سے متعلق سیکریٹری فشریز کو جلد از جلد اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔
میرحمل کلمتی کی سیکرٹری فشریز سے ملاقات، غیرقانونی ٹرالرنگ کی روک تھام،ماہیگیروں کے مسائل پر تبادلہ خیال

ٹیگز:
میرحمل کلمتی
