کیچ(ڈیلی گرین گوادر)ضلع کیچ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پنجاب سے تعلق رکھنے والے دو مزدوروں کو قتل کردیا۔حکام کے مطابق واقعہ بلوچستان کے مکران ڈویژن کے ضلع کیچ میں پاک ایران سرحدی علاقے تمپ سے 20 کلومیٹر دور سرنکن کے مقام پر پیش آیا-کمشنر مکران ڈویڑن سعید احمد عمرانی نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے ایک گھر میں تعمیراتی کام کرنے والے دو مزدوروں کو گولیاں مار کر قتل کردیا اور فرار ہوگئے مقتولین کی شناخت محمد شاہد ولد محمد صدیق اور نعیم احمد ولد محمد حنیف کے نام سے ہوئی- دونوں کا تعلق پنجاب کے ضلع فیصل آباد سے بتایا جاتا ہے۔واقعہ کے لاشیں سول ہسپتال تربت لائی گئیں جہاں ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔واضح رہے کہ یہ بلوچستان میں رواں ماہ کے دوران پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا دوسرا واقعہ ہے۔اس سے پہلے 12 اپریل کو عید کے تیسرے دن نوشکی میں کوئٹہ سے ایران سے ملحقہ سرحدی شہر تفتان جانے والی مسافر بس سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 مسافروں کو اتار کر قتل کردیا تھا- اس واقعہ کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔کیچ میں اتوار کو ہونے والے واقعہ کی اب تک کسی تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم حکام نے اس کو ٹارگٹ کلنگ قرار دے رہے ہیں۔کیچ بلوچستان کا بدامنی اور شورش سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہے۔ یہاں غیر مقامی مزدوروں کی ٹارگٹ کلنگ کے اس سے پہلے بھی کئی واقعات ہوچکے ہیں۔
کیچ،نامعلوم افراد کے فائرنگ سے پنجاب کے دومزدور جاں بحق

ٹیگز:
کیچ
