کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس غیرمعینہ مدت کیلئے معطل کردی گئی ہے۔ یہ بات ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلویز کوئٹہ عمران حیات نے بتائی،انہوں نے بتایا کہ کچھی میں پیروکنری کے قریب ٹریک کی مرمت کیلئے ابھی تک سیکورٹی کلیرنس نہیں ملی ہماری ٹیمیں مچ اور مشکاف میں موجود ہیں، ٹریک کی مرمت کا کام سکیورٹی کلئیرنس کے بعد شروع ہوگا،،پہلے جعفرایکسپریس کو ٹریک سے ہٹایا جائیگاپھراس کی مرمت ہوگی، 3روز قبل پیروکنری کے قریب جعفرایکسپریس کو دہشت گرد حملے کانشانہ بنایاگیاتھااس حملے میں ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچاتھا۔
کوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس غیرمعینہ مدت کیلئے معطل

ٹیگز:
کوئٹہ
