کوئٹہ: پشین میں سیکورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوان 3دہشتگردہلاک جبکہ ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 23سے24اپریل کی درمیانی شب سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر ضلع پشین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گردہلاک جبکہ ایک دہشت گرد کوزخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جس کی شناخت افغان شہری سے ہوئی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران ہلاک ہو نے والے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاڑ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔
پشین،سیکورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3دہشت گردہلاک

ٹیگز:
پشین
