کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ڈسٹرکٹ مانیٹرننگ افیسر میونسپل کمیٹی ضلع قلات نے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے بر خلاف آویزاں کیئے گئے بینرز اور پینافلکس کو کاروائی کرتے ہوئے ہٹھا دیا۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفسر قلات کی ہدایت پر الیکشن مانیٹرنگ ٹیموں اور ضلعی انتظامیہ نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے شہر میں بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی انتخابی مواد کو ہٹا دیا۔
قلات، انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس، مانیٹرننگ ٹیموں کی کارروائی

ٹیگز:
انتخابی ضابطہ اخلاق
