تربت(ڈیلی گرین گوادر)آئی جی ایف سی بلوچستان(ساتھ) میجر جنرل کامران خان کا پولیس کمپلیکس تربت کا دورہ۔ تفصیلات کیمطابق انسپکٹر جنرل ایف سی ساتھ بلوچستان میجر جنرل کامران خان نے پولیس کمپلیکس تربت کا دورہ کیا اور پولیس کے کردار کو سراہا۔ آئی جی ایف سی نے اپنے خطاب میں کہا کہ تربت میں دہشت گرد مجید بریگیڈ کے حملے کا بروقت جواب دینے پر پولیس کے تمام لوگ تعریف کے مستحق ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی جانب سے مناسب گھیرا کے باعث نیوی کیمپ کو جانے والے تمام راستے بند کر دیے گئے تھے۔ دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب نہ ہو سکے اور دہشت گردوں کے ساتھی ان کی مدد نہ کرسکیاور یہ اپنے مزموم مقاصدمیں ناکام رہے۔ آئی جی ایف سی نے بروقت دہشت گردانہ حملے کو ناکام بنادینے پر اہلکاروں میں انعامات تقسیم کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ آئی جی ایف سی نیشہر میں آمن و آمان برقرار رکھنیمیں پولیس کے کردار کوبھی سراہا اوران کی تعریف کی۔
آئی جی ایف سی بلوچستان(ساتھ) میجر جنرل کامران خان کا پولیس کمپلیکس تربت کا دورہ

ٹیگز:
میجر جنرل کامران خان
