لاہور(ڈیلی گرین گوادر)جماعت اسلامی پاکستان کے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی شکایت پر انکوائری کمیشن قبول نہیں۔
اس معاملے پر اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ یہ معاملہ براہِ راست عدالتی فیصلے کا متقاضی ہے، ماضی میں اسی نوعیت کے کمیشن کی فائنڈنگ رپورٹس پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا۔

