اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) سلیکشن کمیٹی کی جانب سے کپتانی کے لیے نام تجویز کیے جانےکے بعد بابر اعظم نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں ورلڈ کپ اور اس سے قبل ہونے والی سیریز کی تیاری پرگفتگو کی گئی۔ بابر اعظم سے پاکستان ٹیم کی کپتانی کے حوالے سے بھی بات ہوئی۔محسن نقوی نےکپتان سے متعلق تجاویز اور سفارشات کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی کو ذمہ داری سونپی تھی، سلیکشن کمیٹی نے اپنی سفارشات چیئرمین پی سی بی کوبھجوا دی ہیں۔ سلیکشن کمیٹی نے کپتانی کے لیے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ بابر اعظم کا نام محسن نقوی کو بھیجا ہے۔
بابراعظم کی چیئرمین پی سی بی سے ملاقات،کپتانی سے متعلق بھی گفتگو

ٹیگز:
بابراعظم
