خضدار(ڈیلی گرین گوادر) خضدار میں بدامنی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ رات گئے خضدار کے قریبی علاقہ بازگیر خضدار میں مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بناکر اپنی مرضی سیلوٹ مار شروع کردی اورمزاہمت پر مالک مکان خضدار جھالاوان سبزی منڈی کے صدر علی حسن محمد حسنی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔مسلح افراد لوٹ مار کرکے سونا نقدی پیسے لیکر اورقتل کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ خضدار پولیس ملزمان کے متعلق تفتش کررہی ہے۔خضدارکے سیاسی وسماجی حلقوں اور انجمن تاجران خضدار کے صدرحافظ حمیداللہ و دیگر تاجر رہنماوں نے علی حسن محمد حسنی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ خضدار کے عوام مسلح رہزنوں کے رحم و کرم پر ہیں۔ انھوں نے کہاہے کہ خضدار میں پہلے آئے روز ڈکیتی ہورہی تھی اب تو انہوں نے شہریوں کی جان لینا بھی شروع کردیا ہے۔ ایک اہم سیاسی اور تاجر رہنماء کو گھر میں گھس کر بے دردی سے قتل کرنا دلخراش اور افسوسناک واقعہ ہے۔ ان واقعات سے شہریوں میں خوف و ہراس پہیل گیا ہے۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ عوام کی جان و مال کی حفاظت میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ خضدار انتظامیہ کو چاہئے کہ بد امنی ڈاکہ زنی قثل وغارت گری کا فوری نوٹس لیا جائے۔
خضدارمیں بدامنی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ، مسلح افراد گھر میں گھس کرمالک مکان کوقتل کردیا

ٹیگز:
خضدار
