حب:بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں واقع تاریخی و علامتی باب بلوچستان مینار کو ضلعی انتظامیہ کے حکم پر مسمار کر دیا گیا۔ شہریوں اور سماجی حلقوں نے اس فیصلے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مینار صرف ایک عمارت نہیں بلکہ حب کی ثقافتی اور تاریخی پہچان تھا۔انتظامیہ کا مقف ہے کہ مینار میں ناقص مٹیریل استعمال ہونے اور بگڑتی ہوئی حالت کے باعث کسی بھی وقت گرنے کا خدشہ تھا، جس سے شہریوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا تھا۔ تاہم عوام نے اس اقدام کو غیر دانشمندانہ اور شہریوں کے جذبات مجروح کرنے والا عمل قرار دیا ہے۔شہریوں اور عوامی نمائندوں نے کہا کہ باب بلوچستان مینار کی مسماری کرپشن، ناقص منصوبہ بندی اور بدانتظامی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ذمہ دار ٹھیکیداروں اور افسران کے خلاف کارروائی کی جائے اور جدید طرز تعمیر کے مطابق پائیدار مینار دوبارہ تعمیر کیا جائے تاکہ حب کی تاریخی اور ثقافتی علامت کو بحال رکھا جا سکے۔
حب میں تاریخی باب بلوچستان مینار مسمار، شہریوں میں شدید غم و غصہ

