کراچی (ڈیلی گر ین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات،9 مارچ کو صدارتی انتخابات اورامن وامان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔اتوارکو وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی، ملاقات میں وزیر اعلیٰ سند ھ سید مراد علی شاہ نے وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفراز بگٹی کو بلوچستان کا بلامقابلہ وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارک باد دی، اس موقع پر دونوں وزراء اعلیٰ کے درمیاں اسمگلنگ اور ڈرگ مافیا کے خلاف مشترکہ اقدامات اٹھانے اوردونوں صوبوں کی سرحدوں پر قانون شکنوں کے خلاف کارروائی کر نے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اے سندھ نے گوادر میں سات نکاسی آب کی مشینیں بھیجی ہیں، پی ڈی ایم اے سندھ اور بلوچستان پی ڈی ایم اے رابطے میں ہے اگر کسی دیگر مشینری کی ضرورت ہوئی تو گوادر ارسال کی جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ نے گوادر میں فلاحی اقدامات کے حوالے سے اپنے ہم منصب سے بات چیت کی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ گوادر میں پانی کی نکاسی اور دیگر بحالی کے اقدامات تیزی سے جاری ہیں آصف علی زرداری بھاری اکثریت سے دوبارہ ملک کے صدر منتخب ہوجائیں گے۔ملاقات میں اراکین بلوچستان اسمبلی حاجی علی مدد جتک، ظہور بلیدی،عبید گورگیج،ارکین سندھ اسمبلی سید ناصر شاہ، شرجیل میمن، مکیش چاولہ اور ضیاء الحسن لنجار موجودتھے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات،گوادر سمیت مختلف امور پر گفتگو

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
