کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم نے ضلع گوادر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔اس مواقع پر جی او سی گوادر ڈویژن نے متاثرہ علاقے میں لوگوں کو درپیش مسائل اور امدادی ٹیموں کی جانب سے اٹھائے گئے فوری اقدامات کے بارے میں کور کمانڈر کو آگاہ کیا۔ دورے کے دوران کمانڈر 12کور نے سماجی اور علاقائی عمائدین سے بھی ملاقات کی۔لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم نے کہا کہ پاک فوج اس قدرتی آفت میں سول انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی بروقت امدادوبحالی کو یقینی بنائے گی۔سیلابی صورتحال کے پیش نظر پاک فوج نے کوئٹہ سے 17 بڑے اور چھوٹے نوعیت کے واٹر پمپ گوادر پہنچا دئیے صورتحال کی مکمل بہتری تک پاک فوج کی امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں موجود رہ کر متاثرین کو ریلیف فراہم کرتی رہیں گی۔
کور کمانڈر بلوچستان کا گوادر کا دورہ، سیلاب متاثرین سے ملاقات

ٹیگز:
کور کمانڈر بلوچستان
