کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف بلو چستان کے انٹرا پارٹی انتخابات مکمل، داؤد شاہ کاکڑ صوبائی صدراور جہانگیر رند جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف بلو چستان کے انٹرا پارٹی انتخابات اتوار کو چیف الیکشن کمشنر پی ٹی آئی بلو چستان داؤد اتمانخیل کی نگرانی میں کوئٹہ کے مقامی ہال میں منعقد ہو ئے جس میں تین پینلوں کے درمیان مقابلہ ہوا، انٹرا پارٹی انتخابات میں صبح 10بجے شام 5بجے تک پولنگ کے سلسلہ جا ری رہا اس کل 940 ووٹ کاسٹ ہوئے جس کے بعد ووٹوں کی گنتی مکمل کی گئی۔ انٹر اپارٹی انتخابات کے نتائج کے مطابق داؤد شاہ کاکڑ 445 ووٹ لیکرپی ٹی آئی کے صوبائی صدر منتخب ہو گئے جبکہ انکے مد مقا بل ڈاکٹر منیر بلوچ 435 اور امین جوگیزئی کے پینل 57 ووٹ حاصل کر سکے جبکہ 3ووٹ مسترد ہو ئے اسی طرح داؤد شاہ پینل کے جہانگیر رند پی ٹی آئی کے صوبائی جنرل سیکر ٹری منتخب ہو گئے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی انٹر پارٹی انتخابات میں ڈاکٹر منیر بلوچ اور سالار خان کاکڑ کے پینل اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف بلو چستان کے انٹرا پارٹی انتخابات مکمل،داؤد شاہ کاکڑصدر، جہانگیر رند جنرل سیکرٹری منتخب

