کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ گوادر کو آفت زدہ قرار دے دیاگیاہے۔گوادر اور گردونواح میں بارش اور ڑالہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔نگور میں بارشوں سے کھیتوں کے حفاظتی بند ٹوٹ گئے،بند ٹوٹنے سے پانی گوادر شہر کی طرف بڑھنے کا خدشہ ہے۔نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے گوادر کو آفت زدہ قرار دینے کی سمری پر دستخط کر دیے۔
گوادر کو آفت زدہ قرار دے دیاگیا، سمری پر دستخط

ٹیگز:
گوادر
