کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ دھاندلی زدہ انتخابات کے نتیجے میں ہزارہ قوم کا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے کہ د ھاندلی زدہ انتخابات کے نتیجے میں ہزارہ قوم کا مینڈیٹ چوری کئے جا نے کے خلاف جمہوری احتجاج کو دوام دیا جا ئیگا، ایچ ڈی پی ہزارہ قوم کی نمائند ہ سیا سی جماعت ہے جس کے نمائندوں کی کامیابی کو دیدہ دلیری اور ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ناکامی میں بدل کر ستم دیدہ قوم کو یہ پیغام دیا گیا کہ اس کی رائے اور ووٹ کی کوئی اہمیت نہیں اور نہ ہی ہزارہ قوم اس نظام میں اسمبلیوں میں نمائندگی کی حقدار ہے جس کے خلاف ہزارہ وہ قوم اور کوئٹہ کے شہری سراپا احتجا ج ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ کوئٹہ میں لاکھوں افراد پر مشتمل ہزارہ قوم اسمبلی میں اپنے حق نمائند گی اور جمہوری و آئینی جدو جہد سے کسی صورت دستبردار نہیں ہو سکتی، ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ایچ ڈی پی ہزارہ قوم کی سیا سی بقاء، قومی شناخت اور اجتماعی مفادات کی جدو جہد سے سرکا ری انتقامی کارروائیوں کے زریعے پیچھے نہیں ہٹیں گی۔
د ھاندلی زدہ انتخابات، ہزارہ قوم کا مینڈیٹ چوری کئے جا نے کے خلاف جمہوری احتجاج کو دوام دیا جا ئیگا، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی

ٹیگز:
ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی
