کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے رہنماؤں نے کہاکہ دھاندلی زند ہ الیکشن کے ذریعے حقیقی سیا سی جماعتوں اور نمائندوں کا راستہ روک کر غیر منتخب نمائندے عوام پر مسلط کر نے کی کسی طرح اجازت نہیں دیں گے اور نہ ہی ایسے نتائج قبول کریں گے جس سے عوام کی رائے کو توہین کی گئی ہو، ایچ ڈی پی عوام کے حقوق کی محافظ جماعت ہے جس نے 20سالوں کے دوران صوبے میں محبت اور بھا ئی چارگی کی ذریعے اقوام و قبائل کے درمیان دوستانہ روابط پیدا کئے ہیں، آج ہم برادرا قوم اور کوئٹہ کے شہریوں کی محبت کے مقروض ہیں۔ یہ بات ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے چیئر مین عبد الخاق ہزارہ، جنرل سیکر ٹری احمد علی کو ہزاد، نائب چیئر مین اول مرزاحسین ہزارہ، سیکر ٹری اطلاعات قادر علی نائل رکن مرکزی کونسل عاطفہ صادق اور ہزارہ اسٹو ڈنٹس فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری مر تضیٰ سلطان نے ہزارہ ٹاؤن میں جلسے عام سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حلقہ پی بی 40میں کامیاب ہو نے والے اصل عوامی نمائندے کانو ٹیفکیشن جا ری کیا جائے، سیا سی جماعتیں ووٹ کو عزت دو اور عوام کو اصل طاقت کے فلسفے کا نعرہ لگا لگا کر عوام کی تذلیل کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم چار جماعتی اتحاد کے ممبر کی حیثیت سے اس انتخابات کے حقیقی نتائج تبدیل کر نے کے خلاف عوام کے حق حاکمیت کو یقینی بنا نے کے لئے میدان عمل میں موجود ہیں او ر عوام کے ساتھ کی جانے والی نا انصافیوں کے خلاف عوام کی آواز بنے ہوئے ہیں ہم وضح کر تے ہیں کہ ہم میدان چھوڑنے والوں میں سے نہیں یہ جدو جہد جس حد تک جائے گی ہم اپنے حق کے حصول کے لئے کھڑے رہیں گے۔عوام باشعور ہو چکی ہے اور عوام بھی اچھی طرح جانتی ہے کہ انکے ساتھ کون کھیل رہا ہے۔ اس موقع پر قرار دادیں بھی منظور کی گئیں جو درج ذیل ہیں۔یہ جلسہ عام بلو چستا ن بھر میں انتخا بی نتائج میں ردوبدل کر نے اور بد ترین دھاندلی کے ذریعے غیر منتخب افراد کو عوام پر مسلط کر نے کی شدید الفاظ میں مذمت اور مطالبہ کرتا ہے کہ فارم 45کے مطابق حقیقی منتخب نمائندوں کی کامیا بی کے اعلان کئے جائیں۔ یہ جلسہ عام پی بی 40اور پی بی 42کے نتائج میں رات کی تاریکی میں تبدیلی کی شدید الفاظ میں مذمت اور مطالبہ کر تا ہے کہ عوام کے حق حاکمیت اور حق رائے کا احترام کر تے ہوئے تمام متنازعہ حلقوں کے نتائج روک کر 8فروری کے دن والے نتائج جا ری کئے جائیں کیونکہ رات کی تاریکی کے نتائج ہمیں قبول نہیں ہیں۔ یہ جلسہ عوام اس عزم کا اظہار کرتا ہے کہ عوام کے حق حاکمیت اور حقیقی نتائج کے اعلان تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے اور کسی قوت کو اجازت نہیں دیگی کہ وہ عوام کے حق رائے پر شب خون مارے۔ یہ جلسہ عام صوبے کی دھاندلی سے متاثرہ تمام سیا سی جماعتوں اور عوامی نمائندوں کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کر تی ہے اور مطالبہ کر تا ہے کہ بے جا مداخلت کے ذریعے صوبے کی سیا سی معاملات کو خرابی کی جانب لے جا نے کی بجائے عوام کے حق حاکمیت کو تسلیم کیاجائے۔
عوام کے حق حاکمیت اور حقیقی نتائج کے اعلان تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے، عبد الخاق ہزارہ

ٹیگز:
عبد الخاق ہزارہ
