اسلام آباد/کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سینئر رہنماء نو منتخب رکن بلوچستان اسمبلی وسابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری سے اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء سابق وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو پیپلز پارٹی کے نو منتخب رکن بلوچستان اسمبلی سابق وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی آغا شکیل احمد درانی نے ملاقات کی۔ملاقات میں رہنماؤں نے نواب ثناء اللہ خان زہری کو انکی کامیابی اور بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پر مبارکباد دی اورانتخابات کے بعد ملکی سیاسی صورتحال بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے مشاورت اور تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری میر عبدالنبی زہری عبدالخالق زہری ودیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔
نواب ثنا اللہ خان زہری سے میر عبدالقدوس بزنجو سرفرازبگٹی آغا شکیل احمد درانی کی ملاقات، حکومت سازی کے حوالے سے مشاورت

ٹیگز:
نواب ثنا اللہ خان زہری
