ہرنائی(ڈیلی گرین گوادر)ہرنائی کے علاقے تحصیل شاہرگ میں آل پارٹیز کی جانب سے 14 فروری کو شاہرگ ٹاکری میں کول مائن مزدوروں پر ہونے والے حملے کے خلاف شاہرگ پھاٹک پر مکمل پہیہ جام ہڑتال جاری ہے ہرنائی ٹو کوئٹہ روڈ کو شاہرگ پھاٹک پر رکاوٹیں ڈال کر مکمل طور پر ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے آل پارٹیز نے شاہرگ ٹاکری واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے واقعے میں ملوث شرپسند عناصر کو فوری گرفتار کرنے اور انہیں قرار واقعی سزا دیا جائے
گزشتہ روز ہرنائی کے علاقے شاہرگ ٹاکری کے واقعے میں 11 مزدور جان بحق ہوئے تھے. جن میں اقبال حسین ولد محمد ارشاد سکنہ سوات، جاوید ولد بارام گل سکنہ سوات، عمر علی ولد سید محمد سکنہ سوات، دولت مند ولد قدر مند سکنہ سوات، باچاحسین ولد اکبر خان سکنہ سوات، حضرت ولد خان محمد سکنہ دیر، حنیف اللہ ولد شاہ نسیم خان سکنہ دیر، گل رحمت اللہ ولد فضل زادہ سکنہ دیر، ایازاللہ ولد فضل زادہ سکنہ دیر اور رحمت شاہد ولد تاج محمد سکنہ دیر شامل ہیں۔
ہرنائی کے اس واقعے میں زخمی ہونے والوں میں بخت ظاہر ولد ترین لونی سکنہ شانگلہ دیر سوات، محمدان ولد شاہ برخان سکنہ دیر، سبزاعلی ولد باراللہ خان سوات، عمرعلی ولد نصیر خان سوات، یار زادہ ولد محمد خان دیر، عبدالماک اور محترم ولد محمد علی شاہ شانگلہ شامل ہیں۔ جنہیں رورل ہیلتھ سینٹر میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے. آج آل پارٹیز ہرنائی شاہرگ کی جانب سے احتجاجاً روڈ بلاک کر دی گئی ہے.

