پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) پنجگور سے نامعلوم چور2موٹرسائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پنجگور بازار میں سودا سلف لینے کے لئے آنے والے 2شہری موٹر سائیکلوں سے محروم کردیئے گئے شہری موٹر سائیکلیں کھڑی کرکے ضروری سامان لینے گئے تھے کہ واپسی پر انکی موٹرسائیکلیں غائب تھیں چوروں کے گروہ کی سرگرمیوں سے شہریوں میں احساس عدم تحفظ پھیل گیا ہے۔
پنجگور سے نامعلوم چور2موٹرسائیکلیں چوری کرکے فرار

ٹیگز:
پنجگور
