کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے چیئرمین ون مین کمیشن ڈاکٹر شعیب سڈل نے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار کے ہمراہ یہاں وزیراعلی ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے میں اقلیتی برادری کی فلاح وبہبود، ہنگلاج ماتا مندر کی بہتری سمیت صوبے میں مذہبی سیاحت کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کا بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں ہمیشہ اہم کردار رہا ہے۔اورصوبائی حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کو خصوصی اہمیت دیتی ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اقلیتوں کی سماجی ومعاشی بہتری کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کے لیے مختص پانچ فیصد کوٹہ پر عمل درآمد کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین ون مین کمیشن ڈاکٹر شعیب سڈل نے موجودہ حکومت کے بلوچستان میں بین المذاہب ہم آہنگی اور اقلیتوں کی فلاح وبہبود کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔
اقلیتوں کی سماجی ومعاشی بہتری کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں ، جام کمال خان

ٹیگز:
اقلیتوں
