لاہور(ڈیلی گرین گوادر)عام انتخابات کے بعد حکومت سازی کا معاملہ، آصف زرداری اور نوازشریف کی جاتی امرا میں ہونیوالی ملاقات ملتوی ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پہلے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کرکے پھر قدم آگے بڑھایا جائے گا، آصف زرداری نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو ملاقات کیلئے طلب کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی آج جاتی امرا میں ملاقات طے تھی۔

