پنجگور (ڈیلی گرین گوادر)پنجگور کے وشبود میں پولنگ اسٹیشن کے باہر دھماکہ دوبچے جان بحق پولیس کے مطابق دھماکہ بوائز ہائی سکول وشبود کے پولنگ اسٹیشن کے باہر کھلے میدان میں ہوا تھا جسکی زد میں اکر دو بچے جو کھیل رہے تھے جان بحق ہوگئے دھماکہ کی نوعیت معلوم نہیں ہورہی ہے کہ یہ پلانٹڈ بم کے نتیجے میں ہوا یا کسی ہینڈ گرینڈ کا نتیجہ ہے جائے وقوع کو سیل کرکے شواہد اکھٹے کر دئیے گئے دھماکے کے بعد شدید بھگدڑ مچ گئی اور دو پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ کا عمل روک دیا گیا عوام میں کافی خوف وہراس پھیل گیا۔
پنجگور،وشبود میں پولنگ اسٹیشن کے باہر دھماکہ،2بچے جاں بحق

ٹیگز:
پنجگور
