لورالائی (ڈیلی گرین گوادر)لورالائی پولیس نے کاروائی کر تے ہوئے3ملزمان کو گر فتار کر لیا۔پو لیس کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل اف پولیس لورالائی رینج ملک محمد سلیم لہڑی کی ہدایات پر ایس ایس پی لورالائی آصف فراز مستوئی کے احکامات پرایس ڈی پی او سردار نصراللہ خان حمزازئی کے زیرنگرانی ایس ایچ او عارف باتوزئی کے سربراہی اے ایس آئی جمال خان کبزئی، ہمراہ پولیس ٹیم نے ژوب میں کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ فرد نمبر147/015بجرم 324،34میں مطلوب اشتہاری ملزمان عبدالواہاب، عبدالقدوس ولد حاجی عبدالواحد ساکن ژوب کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسری کاروائی میں اے ایس آئی بہادر مری نے ہرنائی پولیس کے مدد سے ہرنائی میں کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ فرد نمبر 242/022 بجرم 324 میں مطلوب مفرور ملزم نذر محمد ولدرضا محمد عرف شاعر قوم جت ساکن ہرنائی کو گرفتار کرلیا۔ مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔
لورالائی ، پولیس نے کاروائی کر تے ہوئے 3 ملزمان کو گر فتار کر لیا

ٹیگز:
پولیس
