مستونگ(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کی زیر صدارت 24 تا 28 جنوری شروع ہونے والی پولیو قومی مہم کے سلسلے میں ریڈی نیس اجلاس ڈی سی آفس کمپلیکس ہال میں منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مستونگ نور محمد بڑیچ، اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاء المنیم بلوچ اسسٹنٹ کمشنر دشت میڈم فریدہ ترین ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مستونگ ڈاکٹر عبدالرشید محمدشہی ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر سلیم اکبر رئیسانی، ایف سی 78 ونگ چلتن رائفلز میجر عمر احسان، نیشنل ای او سی ڈاکٹر فواد، پراونشل ای او سی ڈاکٹر نجیب اللہ، آئی او ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر نوید بادینی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیونیکیشن آفیسر سید افتخار شاہ مشوانی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال مستونگ ڈاکٹر شعیب اکرم مینگل،ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ریاض مینگل، ڈی ایس وی عبدالسلام زہری،فوکل پرسن سید رحمت شاہ، یو سی ایم اوز، حاجی عبید خواجہ خیل، حاجی افتخار احمد آبیزئی، حاجی رحمت اللہ دہوار، نصر اللہ رودینی، شیر احمد شیر ملازئی، سید منور شاہ، ظفر بلوچ، سیف اللہ زہری، فرید احمد محمد شہی، شاہجہاں رہیسانی سمیت لائن ڈیپارٹمنٹس کے آفیسرز نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی نے کہا کہ پولیو وائرس کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے پولیو مہم میں غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ میں ،اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایچ او سمیت خود مہم کی مانیٹرنگ کریں گے ڈی ایچ او مستونگ ڈاکٹر عبدالرشید محمدشہی نے سموار سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے حوالے سے بریفنگ دی آئی او ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر نوید بادینی نے اجلاس کو بتایا کہ اس مرتبہ 38 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ضلع بھر میں 26 یو سی ایم اوز، 54 ایریا انچارچز، 236 ٹیمیں، 21 فکس سائٹس اور 15 ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے علماء کرام، سیاسی و سماجی شخصیات کا تعاون ناگزیر ہے اس موقع پر پیرامیڈیکس نمائندوں نے ڈبلیو ایچ او کی جانب سے ورکرز کے لئے پک اینڈ ڈراپ کے وئیکلز کو ختم کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ورکرز کے لئے پے منٹ میں 250 روپے کا اضافہ خوش آئند ہے لیکن اس مہنگائی کے تناسب سے یہ اضافہ کچھ بھی نہیں اور وئیکلز کے خاتمے سے یو سی ایم اوز اور ایریا انچارچز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا جس سے مہم پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پک اینڈ ڈراپ کے لیے وئیکلز کو بحال کیا جائے۔
پولیو وائرس کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،ڈپٹی کمشنر مستونگ

ٹیگز:
ڈپٹی کمشنر مستونگ
