کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء حلقہ پی بی 7 سنجاوی، زیارت کم ہرنائی سے نامزد امیدوار نور محمد دمڑ نے کہا ہے کہ عوام کے ووٹوں سے کامیاب ہوکر ان کے دیرینہ مسائل کے حل کو یقینی بنائیں گے ووٹ ایک امانت ہے عوام اپنے حقیقی نمائندے کے چناؤ کے لئے اس کا استعمال کریں۔ یہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں جمعیت علماء اسلام (نظریاتی) کے حلقہ پی بی 7 سے امیدوار مولوی عبدالمالک اور حلقہ پی بی 7 سے آزاد امیدوار جمال خان کاکڑ اور پاکستان ورکرز پارٹی (نظریاتی) کے امیدوار خدائے دوست کاکڑ کی جانب سے حلقہ پی بی 7 سے حاجی نور محمد دمڑ اور حلقہ پی بی 39 سے نامزد امیدوار نواب سلمان خلجی کے حق میں دستبردار ہونے کے موقع پر کوئٹہ پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ اس موقع پر دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔ جمعیت علماء اسلام (نظریاتی) کے حلقہ پی بی 7 سے امیدوار مولوی عبدالمالک اور حلقہ پی بی 7 سے آزاد امیدوار جمال خان کاکڑ اور پاکستان ورکرز پارٹی (نظریاتی) کے امیدوار خدائے دوست کاکڑ کی جانب سے حلقہ پی بی 7 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حاجی نور محمد دمڑ کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی کے لئے اپنا موثر کردار ادا کریں گے ہم نے علاقے اور حلقے کی بہتری کو مد نظر رکھ کر ان کے حق میں دستبردار ہورہے ہیں اس موقع پر حاجی نور محمد دمڑ نے دستبردار ہونے والے رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے علاقے کی بہتری کے لئے میرے حق میں دستبردا رہوکر اچھا فیصلہ کیا ہے اس سے میری پوزیشن مضبوط ہوئی ہے ہم علاقے کے مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ جو کام ماضی میں علاقے کے حوالے سے رہ گئے ہیں انہیں پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے۔ عوام 8 فروری کو مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدواروں کے انتخابی نشان شیر پر مہر لگا کر ان کی کامیابی کو یقینی بنائیں۔
عوام کے ووٹوں سے کامیاب ہوکر ان کے دیرینہ مسائل کے حل کو یقینی بنائیں گے، نور محمد دمڑ

ٹیگز:
نور محمد دمڑ
