کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) حکومت بلوچستان اور ٹیک ویلی پاکستان کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی موجودگی میں سول سیکرٹریٹ کوئٹہ میں ہوئے۔ جس کے مطابق ٹیک ویلی پاکستان بلوچستان کے 1000ہونہار نوجوانوں کو 5 لاکھ ڈالر مالیت کے میرٹ بیسڈ سکالر شپ دیگا۔اور منتخب نوجوانوں کو گوگل کے اشتراک سے تربیت فراہم کی جائے گی جس میں خواتین کو خصوصی ترجیح دی جائے گی اور ان نوجوانوں کو تربیت کی تکمیل کے بعد گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ تفویض کیا جائے گا جبکہ تربیت کی تکمیل کے بعد ان نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کئے جائیں گے جبکہ عنقریب اسکول ان ویلز کے تحت ہائی ٹیک سے لیس دس بسیں بھی دوردراز علاقوں میں طلبا و طالبات کو ٹیکنالوجی کی تعلیم فراہم کرے گئی۔اس موقع پر سیکرٹری انفارمیشن بلوچستان حمزہ شفقت بھی موجود تھے۔
حکومت بلوچستان اور ٹیک ویلی پاکستان کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط سول سیکرٹریٹ کوئٹہ میں ہوگئے

ٹیگز:
یاداشت پر دستخط
