کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری حلقہ این اے 263سے امیدوار روزی خان کاکڑ، حلقہ پی بی 43سے امیدوار سید حسنین ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا 10نکاتی منشور قوم کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے، قوم،مذہب،لسانیت کے نام پر سیاست کرنے والوں نے ووٹ لینے کے بعد عوام کی طرف دیکھنا تک گوارا نہیں کیا، پیپلز پارٹی کی سیاست تعصب سے پاک ہے، کوئٹہ کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، 8فروری کو عوام تیر کے نشان پر ووٹ دیکر پیپلز پارٹی کو کامیاب بنائیں۔یہ بات انہوں نے شیخ عمر روڈ ہدہ کوئٹہ، ارباب کرم خان روڈ مشرق لین، ایمل ویلاز، سیٹلائٹ ٹاؤن، چمن ہاؤسنگ اسکیم سمیت ملحقہ علاقوں میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر قاسم خان اچکزئی، سردار عمران بنگلزئی، عزیز اللہ لانگو، عبدالغفار رند، خدابخش لہڑی، اختر بلوچ، الطاف گجر، عثمان رئیسانی، محمد علی کاکڑ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا،روزی خان کاکڑ اور سید حسنین ہاشمی نے کہا کہ کوئٹہ میں گزشتہ 10سالوں کے دوران منتخب نمائندوں کو اربوں روپے کے فنڈز دئیے گئے مگر اس کے باوجود شہر میں جگہ جگہ کچرہ، نالیاں بند، سڑکیں ٹوٹی ہوئی، ووکیشنل اور تعلیمی ادارے، ہسپتال، پینے کا پانی، روزگار کے مواقع کہیں نظر نہیں آتے اس صورتحال سے واضح ہے کہ عوامی فنڈز کو کرپشن اور اقرباء پروری کی نظر کی کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ قوم پرست اور مذہب پرست جماعتوں نے ہمیشہ عوام کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کیا جبکہ پیپلز پارٹی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام،آغاز حقوق پیکج،18ویں ترمیم، سیلاب زدگان کے لئے گھر بنانے جیسے مثالی اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا رشتہ عوام سے براہ راست ہے خواتین اور نوجوان ہمارا مستقبل ہیں جن پر ہم سرمایہ کاری کریں گے عوام سے اپیل ہے کہ وہ 8فروری کو ہمیں کامیاب بنا کر اپنی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد رکھیں ہم 5سال بعد پھر عوام میں آئیں گے اور کارکردگی کے ساتھ بات کریں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کا 10نکاتی منشور قوم کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے، روزی خان کاکڑ

ٹیگز:
روزی خان کاکڑ
