پشاور (ڈیلی گرین گوادر)پشاور سے کوئٹہ جانیوالی جعفر ایکسپریس ٹرین سروس کل سے دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، سروس 2 دن قبل کوئٹہ میں حالات خراب ہونے کے باعث معطل کی گئی تھی۔
پشاور سے کوئٹہ جانیوالے مسافروں کیلئے اچھی خبر ہے 2 روز قبل جعفر ایکسپریس کی معطل ہونیوالی سروس بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔جعفر ایکسپریس کا کل (ہفتہ) سے دوبارہ باقاعدہ آغاز کیا جائے گا، ٹرین 3 فروری کو صبح 7 بجے پشاور سے کوئٹہ کیلئے روانہ ہوگی۔

