کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے سبی بم دھماکے میں شہید ہونے والے شہریوں کے لیے معاوضے کی ادائیگی کا اعلان کیا ہے جمعہ کو یہاں سی ایم سیکرٹریٹ سے جاری ایک اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سبی بم دھماکے کے شہداء کو معاوضے کی ادائیگی کے لئے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں اور اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر سبی کو ہدایت کی ہے کہ ورثاء کو معاوضے کی ادائیگی کے لئے لازمی کارروائی جلد مکمل کی جائے اعلامیہ کے مطابق دہشت گردی کا شکار ہونے والے زخمیوں کو بھی معاوضے کی ادائیگی ہوگی واضح رہے کہ سبی اقبال چوک پر دھماکے میں ایک مزدور سمیت چار شہری شہید جبکہ چھ زخمی ہوگئے تھے۔
نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کا سبی بم دھماکے میں شہید ہونے والے شہریوں کیلئے معاوضے کی ادائیگی کا اعلان

