کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی سیکرٹری کامرس صالح محمدفاروقی نے کہا ہے کہ پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کھولنے کے حوالے سے انشاء اللہ بہت جلد تاجروں کو خوشخبری ملے گی،پاک افغان ٹرانزٹ اور افغانستان کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے اور بارٹر ٹریڈ کے میکانزم پر بات چیت کیلئے افغانستان کا وفدپاکستان پہنچ چکاہے۔ یہ بات انہوں نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹریز کے نائب صدرحاجی حاجی جمال الدین اچکزئی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے تاجروں کے ایک وفدسے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں پاک ایران تجارت میں حائل رکاوٹوں اورمسائل پر بات چیت کی گئی وفاقی سیکرٹری کامرس نے پاک افغان بارٹر ٹریڈ کے طریقہ کار اور انہیں سہولت دینے کے حوالے سے تاجروں کی تجاویزکو غور سے سنا اورانہیں درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وفاقی سیکرٹری کامرس صالح فاروقی نے وفد کو بتایا کہ پاک افغان ٹرانزٹ اور افغانستان کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے اور بارٹر ٹریڈ کے میکانزم پر بات چیت کیلئے افغانستان کے سرپرست وزیر تجارت نورردین عزیزی کی سربراہی میں ایک وفد پاکستان پہنچ چکا ہے آج سے انکے ساتھ مذاکرات شروع ہورہے ہیں انشاللہ پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کھولنے کے حوالے سے بہت جلد خوشخبری ملے گی اور اگلے روز ازبکستان کے تجارتی وفد کے ساتھ پاک افغان تجارتی وفود کی ملاقاتیں ہوگی جس میں پاک افغان اور ازبکستان کے درمیان ٹرانزٹی مسائل پر بات ہوگی اور تینوں ممالک کے درمیان ان مذاکرات سے تجارت کو مزید فروغ ملے گا۔
پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کھولنے کے حوالے سے انشاء اللہ بہت جلد تاجروں کو خوشخبری ملے گی،وفاقی سیکرٹری کامرس

ٹیگز:
وفاقی سیکرٹری کامرس
