لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) جے یو آئی کے صوبائی امیر سابق وفاقی وزیر مولانا عبد الواسع نے کہا ہے کہ بلوچستان میں اگلی باری ہماری ہے ازمودہ چہرے روپ بدل کر چاہے جس پارٹی میں بھی جائیں انھیں عوام بخوبی جا نتے ہیں ملک میں اسلام کے عادلانہ نظام نافذ کئے بغیر ہم خوشحال پر امن اورترقی حاصل نہیں کرسکتے جے یو آئی 8 فروری کو وہ نتائج قوم کو دیگی جوسب کو حیران کر دیگی ہم جھوٹ اور فراڈ والے نہیں ہماری ماضی گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ اسلام کا دفاع کیا ہے اور قوم کی بلاتفریق خدمت کی ہے بلوچستان کی پسماندگی کے ذمہ دار عوامی سابقہ نمائندے ہیں جنہوں نے عوام کو انکے بنیادی حقوق فراہم کرنے میں ہمیشہ غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ بات انہوں نے لورالائی میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ کچھ سیاسی جماعتوں اور سابقہ عوامی نمائندوں نے عوام کو سخت مایوس کیا، ہمارے حکمرانوں اور نمائندوں نے ہمیشہ ذاتی اور انفرادی کاموں کو ترجیح دی ہے انہوں بلوچستان کے عوام اب کافی باشعور ہیں عوام کو اس بار لولی پاپ نہیں دیا جاسکتا، اب ووٹ انہیں ملے گا جو کام کرنے کے قابل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ 2024 کے جنرل الیکشن میں کارکن بڑھ چڑھ کر حصہ لیں عوام کو ان کے حقوق کی فراہمی کے لیے پارٹی ہر ممکن اقدامات کرئیگی عوام کو کسی صورت مایوس نہیں ہونے دیں گے جے یو اء ملک میں ایئن کی عمل داری اور پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے بلوچستان میں دودھ کی نہریں بہانے اور خطے کو جنت نظیر بنانے کے دعوے نہیں کرتے لیکن تمام قوم پرست اور دیگر سیاسی جماعتوں کو چیلنج کرتا ہوں اور انھیں مناظرے کی دعوت دیتا ہوں کہ وہ ہمارے ادوار میں کیئے گئے ترقیاتی منصوبوں کے مقابلے میں اپنی کارکردگی پیش کریں ہم عوام کے خادم ہیں ہر جگہ اور مدارس میں حاظر خدمت رہتے ہیں ہم نہ جاگیردار اور نہ ہی محلات کی سیاست کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ چمن میں جاری پرلت دھرنے کے مطالبات تسلیم کئے جائیں اور انکا واحد حل تمام سیاسی جماعتوں کو مشترکہ تحریک اور باہمی مشاورت سے مطالبات کو منوانا ہے اس موقع پر ضلعی امیر و امیدوار پی بی پانچ مولوی فیض للہ این اے دو سو باون کے امیوار ملک امان اللہ ناصر ودیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا اس سے قبل مولانا واسع کا دو سڑکہ شبوزی پر شاندار استقبال کیا گیا۔
بلوچستان میں اگلی باری ہماری ہے،مولانا عبد الواسع

ٹیگز:
مولانا عبد الواسع
