کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے کزن، قبائلی و سیاسی رہنما اور بگٹی قبیلے کے چیف وڈیرہ محمد شریف بگٹی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے نواب ثناء اللہ زہری نے مرحوم کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیف وڈیرہ محمد شریف بگٹی کے انتقال سے بگٹی قوم ایک معتبر، باوقار اور مدبر قبائلی شخصیت سے محروم ہو گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مرحوم نے قبائلی روایات کے فروغ اور سماجی ہم آہنگی کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں سابق وزیر اعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔
سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کا چیف وڈیرہ محمد شریف بگٹی کے انتقال پر اظہارِ افسوس

ٹیگز:
ثناء اللہ
