کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما حلقہ پی بی 42 کوئٹہ 5سے نامزد امیدوار زرک خان مندوخیل نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل مختصر مدت میں حل کرکے دکھائیں گے کہ اگر نیک سچی ہو اور لگن سے کام کیا جائے تو مسائل حل کرنا ناممکن نہیں،عوام جس انداز سے مسلم لیگ ن پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ 8 فروری کوپورے ملک کی طرح کوئٹہ میں بھی شیر دھاڑے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقے کے مختلف علاقوں مسلم آباد تیل گودام، لیبر کالونی،بستی پنچایت،ٹی اینڈ ٹی کالونی،رئیسانی روڈ، علمدار روڈ،جان محمد روڈ کوچہ شیر محمد،پیر محمد خان روڈ نیچاری میں کارنر میٹنگز، انتخابی دفاتر کے افتتاح اورشمولیتی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سیکڑوں افراد نے مختلف پارٹیوں سے راہیں جدا کرکے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی،زرک خان مندوخیل نے کہا کہ لوگوں کی خوشحالی کے لئے دن رات ایک کر دیں گے یہاں کے لوگ تعلیم یافتہ اور با شعور ہیں، حمایت پر ان کابے حد مشکور ہیں تمام دوست جانتے ہیں کہ جب بھی مسلم لیگ ن اقتدار میں آئی ملک خوشحالی کی جانب پرگامزن ہوا،موقع ملا تو حلقے میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی لوگوں کو روزگار اور کاروبار کے مواقع دینا اولین ترجیح ہوگی یہاں کے لوگوں کی خوشحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔
عوام کے مسائل مختصر مدت میں حل کرکے دکھائیں گے، زرک خان مندوخیل

ٹیگز:
زرک خان مندوخیل
