بارکھان (ڈیلی گرین گوادر)جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے ڈسٹرکٹ پریس کلب بارکھان میں صحافیوں سے بات چیت کی اس موقع پر انکے ہمراہ جماعت اسلامی الیکشن سیل انچارج مولانا محمد عارف دومڑ۔امیدوار پی بی فور میر خان کھیتران بھی موجود تھے۔جماعت اسلامی انکا شکریہ ادا کرتی ہے اور اہل علاؤہ کو بھی مبارکباد پیش کرتی ہے کہ بارکھانایک پسماندہ اور بہت ہی ترقی سے دورعلاقہ وہاں پر اسی طرح کے روشن خیال سماجی خدمت کی تعریف رکھنے والے وہی نمائندے ہیں جو انکی تقدیر بدل سکتے ہیں۔یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ پوری تاریخ کے اندر جماعت اسلامی کے پہلے امیدوار ہیں۔ بارکھان سے وہ بھی ترازو کے اوپر انشاء اللہ مقابلہ کررہے ہیں۔ترازو کے پورے ملک کے اندر بھی ویسے بھی عدل کی علامت ہے۔انصاف کی علامت ہے اور جماعت اسلامی کا ایک روشن کردار پورے پاکستان میں لوگوں کے سامنے موجود ہے۔اس چیز کو عام کو بہت ہی غور سے دیکھنا چاہئے۔اور اس فرق کو بھی محسوس کرنا چاہئے کہ جماعت اسلامی نے تھوڑے سے وسائل میں رہتے ہوئے پورے ملک کے اندر خدمت کا کتنا بڑا کام انجام دیا ہے۔جبکہ اسکے مقابلے میں ابتک نمائندگان رہے ہیں جو بڑی بڑی جماعتوں کی حکومتیں یہانپررہی ہیں جو عوام کو پاکستان کو کچھ نہیں دے سکی ہیں۔اسکے نتیجہ میں معاشرتی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوا ہے۔مزید پسماندگی کی طرف ہم گئے ہیں۔بارکھان شہر جو ایسا لگتا ہے یہ پاکستان کا حصہ نہیں ہے اور یہ کسی پتھر کے زمانہ کا علاؤہ معلوم ہوتا ہے۔حالانکہ یہاں پر بھی سرکاری فنڈز بھی آتے رہے ہیں۔یہاں پر ایم پی اے بھی آتا رہا ہے وزیر بھی بنتے رہے ہیں۔لیکن انھوں نے عوام کے اوپر ایک تھیلی بھی خرچ نہیں کیا ہے۔یہ بہت ہی بد قسمتی ہے۔ییاں کے عوام کی اور میں انکو خوشخبری دینا چاہتا ہوں کہ میر خان کھیتران کی صورت میں انکے سامنے اسوقت ایک فرشتہ صف انسان ایک سماجی خدمت اور اسکے کردار کو ڑندہ کرنے والا انسان موجود ہے۔اور اسکی پشت پر ایک بہت ہی نیک نام جماعت ایک بہت ہی جمہوری اور سیاسی کردار رکھنے والی جماعت جمعت اسلامی انکی پشت پر کھڑی ہے۔ترازو کے نشان کو یاد رکھیں۔اوپر کی سیٹ کیلئے بھی۔اور نیچے کی سیٹ کیلئے بھی صوبائی اور قومی پر ترازو موجود ہے۔تو بارکھان کی عوام اگر اپنی تقدیر بدلنا چاہتی ہے تو میر خان کھیتران کے انتخابی نشان ترازو پر ٹھپہ لگائیں انشاء اللہ انکا مستقبل خوشحالی کی جانب گامزن ہوگا۔
جماعت اسلامی کا ایک روشن کردار پورے پاکستان میں لوگوں کے سامنے موجود ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی

ٹیگز:
مولانا عبدالحق ہاشمی
