خضدار(ڈیلی گرین گو ادر)چیف آف جھالاوان و پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار برائے حلقہ پی بی 18 خضدار ون نواب ثنا اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان کی پسماندگی کا بنیادی زمہ دار قوم پرست ہیں ہم ترقی خوشحالی اور استحکام کی سیاست کر رہے ہیں جبکہ بعض لوگ ترقی نہیں بلکہ پسماندگی کی سیاست کرکے عوام کو مزید اندھیرے میں دھکیلنے کی کوشش کر رہے ہیں جمعیت کے اتحادی کبھی قبلہ رخ نہیں کرتے اور جمعیت کے امیدواروں کی اکثریت علما کے بجائے مقتدیوں کی ہیں جنت اعمال سے ملتی ہے کتاب کو ووٹ دینے سے نہیں عوام نے موقع دیا تو ترقی کا سفر وہاں سے شروع کرینگے جہاں سے منقطع ہوا تھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سردار نصر اللہ خان ساسولی و میر ظفر علی ساسولی کی میزبانی میں زیدی میں منعقدہ انتخابی جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا انتخابی جلسے سے چیف آف ساسولی سردار نصر اللہ خان ساسولی۔حلقہ این اے 256 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار میر عبدالرحمن زہری۔ میر ظفر اللہ ساسولی۔ میر صلاح الدین زہری۔ڈاکٹر اسماعیل زہری۔میر عبدالقیوم ساسولی۔ماما رحیم خدرانی۔ قدیر زہری۔انجینئیر علی موسیانی۔میر شہزاد ساسولی۔قدیر احمد زہری۔میر عبدالرحمن قلندرانی۔عبدالمجید رند۔منیر احمد زہری۔محمد یونس ساسولی۔محمد اعظم موسیانی۔عطا اللہ جاڑوزئی اور حافظ محمد ابراہیم نے خطاب کیا چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارا ایجنڈہ امن۔تعلیم ترقی اور خوشحالی ہے جب بھی ہم اقتدار میں رہے امن لانے کی کوشش کی تعلیمی اداروں کے قیام کو ممکن بنایا بلارنگ و نسل سب کے لئے ترقیاتی اسکمیات کی منظوری دی اور عوام میں خوشحالی لائے جب کہ ہمارے مخالفین ترقی خوشحالی کے برخلاف سیاست کرتے ہیں ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور کے مصدق وہ ہمدردی تو بلوچ قوم کی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر مراعات اپنے ذات کے لئے حاصل کرتے ہیں عمران حکومت کے ساتھی بن کر اربوں روپے حاصل کرکے ہضم کرنے کے بعد شہباز حکومت سے بھی اربوں روپے حاصل کئے اتنے پیسے حاصل کرنے کے بعد آج بھی وڈھ و اندرون جھالاوان انسان اور حیوان ایک ہی جوہڑ سے پانی پیتے ہیں جس کے سبب ہمیشہ وبائی بیماریاں ان علاقوں میں سب سے زیادہ پھیل جاتی ہیں وڈھ کی پسماندگی کو دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ضلعی چئیرمین سے میں نے کہا ہے کہ جب بھی انہیں ترقیاتی فنڈز جاری ھوں تو ترقی و خوشحالی کے سفر کا آغاز وڈھ سے کرنا کیونکہ وڈھ کے لوگوں کو سب سے زیادہ ان کے منتخب نمائندوں نے پسماندہ رکھا ہے وڈھ کی پسماندگی کو دیکھ کر یہ کہنے میں ہم حق بہ جانب ہیں کہ بلوچستان کے پسماندگی کی بنیادی زمہ دار قوم پرست پارٹیاں ہیں یہ کیسے ممکن ہے کہ جو لوگ وڈھ کو تبدیل نہ کر سکے وہ بلوچستان کو کیسے تبدیل کر سکتے ہیں؟ قوم پرست قیادت خود کو خوشحال اور عوام کو پسماندہ بدحال دیکھنا چاہتے ہیں مگر ہماری سیاست ہماری جدوجہد ان سے مختلف ہے اگر عوام نے ہمیں پیپلز پارٹی اور بلال بھٹو زرداری کو موقع فراہم کیا تو ہم ملازمین کی تنخواہیں ڈبل کرینگے کسانوں کو کسان کارڈ فراہم کرینگے بے روزگاری کا خاتمہ کرکے نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کرینگے مہنگائی کو ختم کرکے عوام کی قوت خرید میں اضافہ کرینگے بلوچستان میں زرائعموصلات کو بہتر بنائیں گے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے زرعی فیڈروں کو خصوصی رعایت دینگے زرعی اصلاحات لاکر زمینداروں کو کاشتکاری کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرینگے بہترین حکمت عملی کے زریعے ملک کو معاشی بحران سے نکال کر عوام کو خوشحالی فراہم کرینگے لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ عوام پاکستان پیپلز پارٹی کو موقع فراہم کریں پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب کریں نواب ثنا اللہ زہری کا مزید کہنا تھا کہ جمعیت علما اسلام کی قیادت ایسے لوگوں سے انتخابی اتحاد کیا ہے جو کبھی قبلہ کی جانب رخ نہیں کیا جبکہ جمعیت علما اسلام کے ٹکٹ اولڈروں میں علما کے بجائے دینی علوم سے ناواقف مقتدی شامل ہیں عوام یاد رکھیں کہ جنت اعمال سے ملتی ہے کتاب کو ووٹ دینے سے اگر جنت ملتی تو میں خود علما کے ہاتھوں بیت کر لیتا زیدی کا علاقہ پہلے وڈھ کے انتخابی حدود میں تھا زیدی کے عوام کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا مگر میں نے اپنے دور اقتدار میں ذیدی کو خصوصی اہمیت دی جس کا فرق عوام بہتر محسوس کر رہی ہے آنے والے دور میں ذیدی کو مزید ترقی دینگے میں سردار نصر اللہ ساسولی زیدی کے عوام سیاسی کارکنان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے عزت دی۔
جو لوگ وڈھ کو تبدیل نہ کر سکے وہ بلوچستان کو کیسے تبدیل کر سکتے ہیں؟نواب ثناء اللہ زہری

ٹیگز:
نواب ثناء اللہ زہری
