کوئٹہ(این این آئی) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر حلقہ این اے سریاب 264 سے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی مولانا عبدالرحمن رفیق جمعیت کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ سریاب 46 سردار احمد خان شاہوانی ملک عبدالسلام شاہوانی اور عبدالوہاب کاکڑ ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی مولانا مفتی ابوبکر صدیقی مولانا مفتی نیاز محمد مولانا حافظ مسروراحمدمینگل قاری رحمت اللہ ذیشان نے کہا کہ ملک عبدالسلام شاہوانی اور عبدالوہاب کاکڑ کی شمولیت صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہر کے سیاسی فضاء پر اچھے اور فیصلہ کن نتائج برآمد ہونگے املک عبدالسلام شاہوانی اور عبدالوہاب کاکڑ کا جمعیت علماء اسلام میں شمولیت جمعیت علماء اسلام کے کارکن قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور 8فروری کو ہونے والے انتخابات پر اچھے اثرات مرتب کریں گے۔ان خیالات اظہار انہوں نے حلقہ 46 سریاب الیکشن سیل دفتر میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء آزاد امیدوار حلقہ 46 ملک عبدالسلام شاہوانی اور عبدالوہاب کاکڑ کی جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کے موقع پر شمولتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ کی صدارت ضلعی شوری کے رکن مولانا مفتی نیاز محمد نے کی شمولتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام قومی صوبائی نامزد امیدوار اور نئے شامل ہونے والے سیاسی اور زعماء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو عوام جمعیت علما اسلام کے نامزد امیدواروں کو کامیابی سے ہمکنار کرے گی 8 فروری کو جمعیت علمائے اسلام کا مقابلہ ترقی وخوشحالی دشمن قوتوں سے ہو گا انہوں نے کہا کہ نئے شامل ہونے والے سیاسی اور قبائلی شخصیات ملک عبدالسلام شاہوانی اور عبدالوہاب کاکڑ کی شمولیت سے بلوچستان کے سیاست پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نئے شامل ہونے والے سیاسی اور وسماجی شخصیات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کے شمولیت سے جمعیت علماء اسلام مزید مضبوط اور ناقابل تسخیر قوت بن چکی ہے انہوں نے مزید کہا کہ 8 فروری کو عوام کتاب پر مہر لگا کر اسلام دوستی دین دوست کا ثبوت دے عوام کی خودمختاری اور حقوق کے حصول کا علمبردار جماعت جمعیت علماء اسلام کو کامیاب بنائیں۔
جمعیت علماء اسلام نئے شامل ہونے والے سیاسی اور وسماجی شخصیات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق

ٹیگز:
مولانا عبدالرحمن رفیق
