لورالائی (ڈیلی گرین گوادر)8 فروری کے الیکشن مسلم لیگ ن اورقائد میاں محمدنواز شریف جیت کرعوام کومہنگائی،بیروزگاری،وطن عزیز کی خوشحالی،قانون کی حکمرانی اورامن وامان کویقینی بنائیں گے،حلقہ این اے 252 سے امیدوار سابق وفاقی وزیر سردار یعقوب خان ناصر نے گلی گلی ڈور ٹور انتخابی مہم کے سلسلے میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ لورالائی ڈویژن کا حلقہ مسلم لیگ ن کاگڑھ ہے یہاں کے غیور اورباشعور عوام قائدمیاں محمدنوازشریف سے پیار کرتے ہیں اسی طرح محمدنواز شریف بھی بلوچستان اور میرے حلقے کے عوام سے پیار کرتے ہیں میری مہم نے ثابت کردیا ہے کہ حلقہ این اے 252 اور پی بی پانچ سے شیر جیت چکا ہے عوام ہماری طاقت ہیں اورانتہائی قابل احترم ہیں عوام جھوٹے پروپیگنڈے کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑیگی،حلقہ کے لوگوں سے ہماراعزت واحترام کارشتہ ہے جوہمیشہ قائم رہے گا،ہم الیکشن جیت کرعوام کے مسائل کوحل کرینگے اورمشکلا ت کوختم کرینگے اورعوام کے سامنے ہمیشہ جوابدہ ہونگے،اس حلقے کے لوگ قائد میاں محمدنواز شریف کے نظریاتی اورنسلی ساتھی ہیں یہ اصولوں پرقائم رہتے ہیں،ہم نے ہمیشہ اصولوں اوراحترام کی سیاست کی ہے ہماری جیت انشا ء اللہ ہو گی اور عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ حلقہ انتخاب میں پانی صحت تعلیم کی سہولتیں پہنچا ونگا سڑکوں کی حالت بہتر اور زراعت کے فروغ کیلئے میگا پروگرام لاینگے گیس اور روزگار کی فراہمی بھی میرے اہم اہداف ہیں عوام ووٹ دیں اسکے بعد تقدیر بدلنے کی زمہ داری میری ہوگی عوام کو کھبی مایوس نہیں کرونگا۔
نواز شریف بلوچستان اور میرے حلقے کے عوام سے پیار کرتے ہیں، سردار یعقوب خان ناصر

ٹیگز:
سردار یعقوب خان ناصر
