کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر(ایکس) پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کہاہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی دھرنا ختم کرکے مایوسی کے ساتھ اسلام آباد سے رخصت ہورہے ہیں سب کچھ یاد رکھا جائے گا. وہ آئے انہوں نے التجا کی اور انہوں نے آپ کو حل بتایا۔ یہ معصوم بچے اپنے پیاروں کے بغیر مایوسی کے ساتھ رخصت ہو رہے ہیں۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ ریاست بلوچستان کے بارے میں کتنی سنجیدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ افسوس یہاں کی آج کل کی جمہوریت کا جو یہاں کے میڈیا سے ہی پتہ چلتی ہے۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی دھرنا ختم کرکے مایوسی کے ساتھ اسلام آباد سے رخصت ہورہے ہیں،سرداراخترجان مینگل

ٹیگز:
سرداراخترجان مینگل
