کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے احکامات کے باوجود کوئٹہ کے علاقے سرکلر روڈ پر قائم پارکنگ پلازہ میں پارکنگ فیس لینے کا سلسلہ جاری وصول کی جانے والی فیس سرکاری خزانے میں بھی جمع نہیں کروائی جارہی تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سرکلر روڈ پر حکومت بلوچستان کی جانب سے قائم کئے گئے پارکنگ پلازہ میں عوامی سہولیات کے پیش نظر وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے اس پلازہ کی نگرانی کا ٹینڈر ہونے تک اسے عوام کے لئے مفت پارکنگ قرار دیا تھا تاہم پارکنگ پلازہ میں میٹروپو لیٹن کارپوریشن کی ٹیکس برانچ کی جانب سے ایک ٹھیکے دار کو بغیر ٹینڈر اور قانونی لواضمات پورے کئے تعینات کردیا گیا ہے جو عوام سے50 روپے فی گاڑی وصول کر رہے ہیں جبکہ یہ رقم سرکاری خزانے میں بھی جمع نہیں کروائے جانے کا انکشاف ہوا ہے پارکنگ کے دوران دی جانے والی پرچی پر بھی کسی قسم کی فیس درج نہیں کی گئی ہے جبکہ اس حوالے سے باز گشت پر نہ تو پلازہ انتظامیہ نہ ہی میٹروپولیٹن حکام کی جانب سے خاطر خواہ جواب دیا گیا عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پارکنگ پلازہ کے افتتاح کے بعد کچھ دن تک ان سے پیسے وصول نہیں کئے گئے تاہم اب وزیراعلیٰ کے احکامات کے باوجود ان سے پیسے وصول کئے جارہے ہیں انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی سے درخواست کی ہے کہ وہ معاملے کا نوٹس لیکر وزیراعلیٰ کے احکامات پر عملدآمد یقینی بناتے ہوئے پارکنگ فیس کو ختم کروائیں
میرعبدالقدوس بزنجو کے احکامات کے باوجود سرکلرروڈ پارکنگ پلازہ میں پارکنگ فیس لینے کا سلسلہ جاری

ٹیگز:
پارکنگ پلازہ
