لہڑی (ڈیلی گرین گوادر) لہڑی کے علاقے کنڈی واہ میں پرانی دشمنی کی بنا پر اقوام براہمانی کے دو مسلح گروپوں کے درمیان فارنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو افراد موقع پر جانبحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوا. واقع کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس موقع پر پہنچ گی۔ لیویز انتظامیہ نے نعشوں کو اپنی تحویل میں لے کر ٹیچنگ اسپتال سبی پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا جہاں پر جانبحق ہونے والوں کی شناخت مولابخش اور حبدار علی جبکہ زخمی کی شناخت صوبہ خان کے نام سے ہوی۔واقع کی مزید کارروائی لیویز فورس لہڑی کر رہی ہے۔
لہڑی،دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم،2 افراد جاں بحق

ٹیگز:
لہڑی
