کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان شہداء فورم خضدار کے صدر عتیق الرحمن ساجدی نے کہا کہ بلوچ قوم کو یکجا ہو کر صوبے کی تر قی اور خوشحالی کے لئے جدو جہد کر نی ہو گی، لانگ مارچ کر نے والوں سے بلوچستان اور صوبے کے عوام کوخطرہ ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارے شہداء کا لہو گرانے والوں سے آئینی ہاتھوں نمٹا جائے۔یہ بات انہوں نے پیر کو رمیز بھٹی اور محمد رضوان کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ جب سے ملک وجود میں آیا ہے ہمارے آباؤ اجداد ملک اور صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے قربانیاں دیتے آئے ہیں جو لوگ لانگ مارچ کر رہے ہیں اور جو کہتے ہیں کہ ہم اندھے قانون کو نہیں مانتے،بلوچ نسل کشی ہو رہی ہے تو ہمارے جو ہزاروں کی تعداد میں شہداء جنہوں نے بلوچستان اور پاکستان کی ترقی کے لئے قربانیاں دیں ہیں یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے قیمت ادا کی ہمارے ہزاروں شہیدوں کے خون کا حساب کون دے گا؟۔انہوں نے کہاکہ قوم ہمیشہ شہداء کی قربانیوں کی مقروض رہے گی یہ لوگ جو لانگ مارچ کر رہے ہیں یہ ہمارے ملک اور خصوصاً بلوچستان کی عوام اور مستقبل کے لئے خطرہ ہے یہ ترقی کے سفر کو روکنا چاہتے ہیں ہمیں انکے خلاف آواز اٹھانا ہوگی۔انہوں نے کہاکہ ہم صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے جد و جہد کرتے رہیں گے اور اپنے شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے ہمیں اکھٹے اور یکجا ہو کر اس وطن عزیز اور صوبے کو آگے لیکر جانا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارے شہداء کا لہو گرانے والوں سے آئینی ہاتھوں نمٹا جائے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
بلوچ قوم کو یکجا ہو کر صوبے کی تر قی اور خوشحالی کے لئے جدو جہد کر نی ہو گی،عتیق الرحمن ساجدی

ٹیگز:
عتیق الرحمن ساجدی
